اسلام آباد(کشمیرڈیجیٹل)پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے پاکستان کے سپہ سالار عاصم منیر کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے علاقائی امن اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانےکیلئے بہترین کردار ادا کیا۔
ایرانی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور فریقین کے درمیان رابطوں کے فروغ میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا ہے۔ جس کا کریڈٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو جاتا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ میناب میں اسکول اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، امریکا اور اسرائیل کو 40 روزہ جنگ کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے مزید کہا کہ مذاکرات کے حوالے پاکستان ثالث کے طور پر ابھرا، ہم مذاکرات میں اس لیے آئے کہ ہماری نیت ہے، ٹرمپ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔
ایرانی سفیر نے کہا ہمارے رہبر اعلیٰ نے فتویٰ دیا ہوا ہے کہ ہم ایٹمی ہتھیاروں کو حرام سمجھتے ہیں، مذاکرات کی میز پر امریکی کہتے ہیں آپ یورینیم بھی افزودہ نہیں کرسکتے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بلاول بھٹو ،شیخ رشید ملاقات،سیاسی تلخیاں بھلا کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت
حالیہ سفارتی سرگرمیوں اور ایران کے ساتھ اعلیٰ سطحی رابطوں کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں کو ایرانی قیادت نے بھی سراہا۔
مختلف ملاقاتوں میں علاقائی امن، استحکام اور مذاکراتی عمل کو تیز کرنے پر زور دیا گیا، جبکہ فریقین نے مسائل کے پرامن حل کیلئے سفارت کاری اور مکالمے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مطالبات تسلیم نہ کئے تو اسمبلی گھیرائو، ہسپتالوں کی تالا بندی ہوگی،ہیلتھ ملازمین
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے خطے میں امن کے فروغ اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے مخلصانہ کردار ادا کیا، جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔




