چوہدری یٰسین کے قریبی ساتھی چوہدری امیر قابل 40 سالہ رفاقت توڑ کرن لیگ میں شامل

تتاپانی(کشمیر ڈیجیٹل )کوٹلی کے حلقہ راج محل تتہ پانی حلقہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کو بڑا جھٹکا، صدر پیپلزپارٹی چوہدری یٰسین کے متعمد ساتھی اور جیالا چوہدری امیر قابل نے چالیس سالہ رفاقت توڑ کر ن لیگ کو پیارے ہوگئے

راج محل کی سیاست میں بڑی تبدیلی آگئی، ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر اور راج محل کی معروف سیاسی شخصیت چوہدری امیر قابل نے اپنی تقریباً چالیس سالہ رفاقت ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مذاکرات کیلئے بہترین کردار ادا کیا، ایرانی سفیر

ذرائع کے مطابق چوہدری یٰسین کے متعمد ساتھی چوہدری امیر قابل نے پاکستان پیپلز پارٹی سے ختم کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد میں صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب میں چوہدری امیر قابل نے باضابطہ طور پر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا

مزید یہ بھی پڑھیں:وحید الحسن کا چوہدری رشید کے الیکشن لڑنے پر سخت تحفظات کا اظہار

صدرمسلم لیگ ن شاہ غلام قادر نے چوہدری امیر قابل کو مفلر پہناکر جماعت میں خوش آمدید کہا ۔ شاہ غلام قادر نے یقین دلایا کہ وہ نئے شامل ہونیوالوں کو ان کا حقیقی مقام دیں گے ۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اسمبلی و ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ذوالفقار علی ملک، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار عبدالخالق وصی، ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد آصف، حلقہ صدر مسلم لیگ (ن) ملک محمد الیاس اور ملک ساجد حسین بھی موجود تھے۔