نکیال روڈ

کوٹلی نکیال روڈ پر سوزوکی بولان گاڑی کو حادثہ ،خاتون چل بسیں

کوٹلی (کشمیر ڈیجیٹل) نکیال روڈ پر چھپریاں سپلائی کے مقام کے قریب سوزوکی بولان گاڑی ایک افسوسناک اور المناک ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئی ۔

حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون جان کی بازی ہار گئیں، جس پر علاقے بھر میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ۔

ذرائع کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب سوزوکی بولان چھپریاں سپلائی کے قریب پہنچنے کے دوران بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری جس میں خاتون زندگی کی بازی ہار گئیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:برنالہ : منجاڑیاں میں افسوسناک حادثہ، نوجوان جاں بحق،علاقے میں سوگ کی فضا

حادثے کے فوراً بعد مقامی افراد نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا اورنعش اور زخمیوں کو قریبی طبی مرکز منتقل کیا تاہم شدید چوٹوں کے باعث ایک خاتون جانبر نہ ہو سکیں اور موقع پر ہی ان کی وفات ہو گئی ۔

وفات پانے والی خاتون چوہدری اکرم مرحوم کی بہو تھیں ۔ وہ چوہدری شبیر، چوہدری شکیل اور چوہدری جہانگیر کی بھابھی جبکہ چوہدری نصیر ناتھلہ کلیری (برموچ) کی اہلیہ تھیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:خورشید آباد میں دلخراش حادثہ :اب تک 7 افراد جان کی بازی ہار چکے

مرحومہ کے انتقال کی خبر علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، جس کے بعد اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد متاثرہ گھرانے سے اظہارِ تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچ گئی ۔

مرحومہ کی نمازِ جنازہ گزشتہ شام 6:00 بجے پلّالی ڈوسی دھڑہ کے مقام پر ادا کر دی گئی جس میں عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ہٹیاں بالا:سائیں باغ کے قریب المناک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی

علاقہ مکینوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِرحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین ۔