ہٹیاں بالا:سائیں باغ کے قریب المناک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی

ہٹیاں بالا (کشمیر ڈیجیٹل) سائیں باغ پٹرول پمپ کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک ایکس ایل آئی گاڑی، جسے تیمور نذیر ولد محمد نذیر سکنہ چکوٹھی چلا رہا تھا، نامعلوم وجوہات کی بنا پر حادثے کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔

مزید یہ بھی پڑھیں:امریکی جارحیت کیخلاف انگلیاں ٹریگر پر،مسلح افواج تیار ہے: محسن رضائی

حادثہ اس قدر شدید تھا کہ گاڑی میں سوار تین افراد میں سے دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔

گاڑی کے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں تیمور نذیر ولد محمد نذیراویس رحیم ولد عبدالرحیم ساکن چکوٹھی شامل ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حویلی :گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول ہوتر بالا کی نئی عمارت مکمل

تاہم وحید مغل ولد ظہیر مغل شدید زخمی ہو گئے جنہیں ابتدائی طبی امدادکیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس تھانہ سٹی ہٹیاں بالا موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کا آغاز کر دیا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئےتحقیقات جاری ہیں۔