میرپور آزاد کشمیر میں موسلا دھار بارش، دن میں رات کا سماں

میرپور: آزاد کشمیر کے ضلع میرپور میں اچانک ہونے والی موسلا دھار بارش اور گہرے بادلوں نے دن کے وقت میں رات کے مناظر میں تبدیل ہوگئے

کالئی گھٹائوں اور شدید بارش کے باعث شہر اور گردونواح میں اندھیرا چھا گیا جبکہ ٹھنڈی ہواؤں نے موسم خوشگوار بنا دیا۔

بارش شروع ہوتے ہی گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ مختلف علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی

مزید یہ بھی پڑھیں:نئے شامل ہونیوالے کو ٹکٹ ملنے پر حمایت نہیں کرینگے، ن لیگی رہنما کھاوڑہ

جبکہ شہریوں نے بارش کے مناظر کو اپنے موبائل فونز میں محفوظ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

محکمہ موسمیات اور متعلقہ اداروں کی جانب سے بالائی علاقوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارشوں اور گرج چمک کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اذان سے متاثر ہونیوالا نومسلم نوجوان حج کرنے مکہ مکرمہ پہنچ گیاے امکانات ظاہر کیے گئے تھے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے بعد ہونے والی بارش نے موسم یکسر تبدیل کر دیا اور دن کے وقت اندھیرا چھا جانے سے ایسا محسوس ہوا جیسے رات ہو گئی ہو۔

میرپور میں موسلا دھار بارش، دن میں رات کا سماں،گہرے بادلوں اور ٹھنڈی ہواؤں نے موسم خوشگوار بنا دیا

شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا، شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا