پٹرولیم

پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں 22،22روپے فی لیٹر کمی ہو گئی

وفاقی حکومت نے عید کے تیسرے روز عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں 22، 22 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ۔

اعلامیے کے مطابق قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 381 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے ۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عوام کو مہنگائی کے دباؤ سے کچھ حد تک ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات پر کتنے ٹیکسز عائد ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ عوامی ریلیف حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور حکومت مسلسل ایسے اقدامات کر رہی ہے جن سے عام شہریوں کو براہ راست فائدہ پہنچ سکے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے بھی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا تھا ۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے مشکل معاشی حالات کے باوجود عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ریلیف کا سلسلہ جاری رکھا ہے ۔

ان کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ، مال بردار گاڑیوں، موٹر سائیکل اور رکشہ استعمال کرنے والے افراد کو ایندھن پر سبسڈی اور قیمتوں میں کمی سے فائدہ پہنچے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 475,362 روپے مقرر

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ برطانوی خام تیل کی قیمت میں 1.46 ڈالر فی بیرل کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی قیمت 92.25 ڈالر فی بیرل ہو گئی، جبکہ امریکی خام تیل 73 سینٹس سستا ہونے کے بعد 88.17 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ۔ ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی مقامی قیمتوں پر بھی اثر انداز ہو رہی ہے ۔