مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے حویلی میں پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے مالی امداد کا اعلان کرتے ہوئے فی خاندان 10 لاکھ روپے فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر پوری قوم رنجیدہ ہے اور حکومت اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت مشکل گھڑی میں سوگوار خاندانوں کیساتھ کھڑی ہے : وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور
انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی اور ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی ۔
فیصل ممتاز راٹھور نے متعلقہ حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام ضروری لوازمات اور قانونی تقاضے جلد مکمل کیے جائیں تاکہ امدادی رقوم متاثرہ خاندانوں تک فوری طور پر پہنچائی جا سکیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:میرپور میں غیر قانونی سگریٹ فیکٹریوں کی معاونت، وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کا بڑا ایکشن
انہوں نے زور دیا کہ امدادی عمل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور شفاف طریقے سے متاثرہ افراد کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کی مشکلات کم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی اور اس افسوسناک واقعے کے متاثرین کے ساتھ ہر سطح پر کھڑی رہے گی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:یومِ فتح معرکہ حق: وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا مسلح افواج اور شہداء کو زبردست خراجِ تحسین
حادثے کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے بھی جاں بحق افراد کے لیے اظہار افسوس اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔




