مظفرآباد( کشمیر ڈیجیٹل) اسسٹنٹ کمشنر رورل مظفرآباد حماد بشیر نے پولیس نفری کے ہمراہ نلوچھی ، گوجرہ،ٹالی منڈی ،چہلہ بازاروں کا وزٹ کیا اس دوران گرانفروشی کرنے پر 9 دکانداران کو گرفتار کر لیاگیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے کئی دکانداروں کو بھاری جرمانے کئےاور تھڑے ریڑھیاں ضبط کر لیں، اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی گراں فروشی اور تجاوزات کی ہرگز اجازت نہیں دینگے۔
فوڈ اتھارٹی ٹیم نے غیر معیاری تیل واشیاء تلف کرادیں
دوسری جانب آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے گوجرہ بائی پاس اور بیلہ نور شاہ کے مقام پر مختلف ہوٹلوں اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کیا۔
معائنہ کے دوران کھانے کی تیاری میں استعمال ہونے والے تیل اور پکوڑوں سموسوں میں استعمال ہونے والے بیسن اور کیچپ کا انسٹنٹ موبائل فوڈ لیب سے معائنہ کیا گیا۔
آئل اور گھی کی ٹی سی پی ویلیو زائد ہونے کی بنا پر موقع پر آئل کو تلف کر دیا گیا،کیچپ اور بیسن کو غیر معیاری ہونے پر ان کو بھی تلف کیا گیا ،متعدد فوڈ بزنس آپریٹرز کووارننگ نوٹسز جاری کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی سی آفس کے اہلکاروں نے راشن من پسند افراد میں تقسیم کردیا، مستحق خواتین کا احتجاج