عیدالاضحیٰ کے دوسرے روزپلندری کے علاقہ آزادپتن آزادکشمیر ایک اور افسو.سناک حادثہ پیش آیا جہاں سیرکے لیے آنے والا نوجوان رنگڑ نالہ میں ڈو ب کر جاں بحق ہو گیا ۔
واقعہ فلور مل آزاد پتن کے قریب پیش آیا جہاں مردان سے تعلق رکھنے والا بیس سالہ عبداللہ اپنے دوستوں کے ہمراہ سیر و تفریح کے لیے آیا ہوا تھا جو ڈوب کر جا ن کی بازی ہار گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: راولاکوٹ کا طالبعلم احسن اقبال نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت عبداللہ ولد زائد خان سکنہ مردان حال مقیم اسلام آباد کے نام سے ہوئی ہے ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق نوجوان اپنے تین دوستوں کے ساتھ رنگڑ نالہ کے مقام پر تصویریں بنا رہا تھا کہ اچانک پاؤں پھسلنے سے گہرے پانی میں جا گرا اور ڈوب گیا
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئیں اور مقامی افراد و پولیس کے ہمراہ سرچ آپریشن شروع کیا گیا کافی کوششوں کے بعد نوجوان کی نعش پانی سے نکال لی گئی ہے جسے ضروری کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
اس افسوسناک واقعہ نے ایک بار پھر ندی نالوں میں نہانے اور خطرناک مقامات پر جانے کے بڑھتے ہوئے رجحان پر سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: باغ، نالہ ماہل میں نہاتے 2نوجوان بے رحم موجوں کی نذر ہو گئے
انتظامیہ کی طرف سے اگرچہ ان علاقوں میں دفعہ 144 نافذ ہے مگر اس پر مؤثر عمل درآمد دکھائی نہیں دیتا ہے،اس سے قبل بھی آزادکشمیر کے ندی نالوں اور دریائوں میں کئی جونوان اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں۔




