وزیراعظم آزادکشمیرکا چڑی کوٹ سیکٹر کا دورہ، افواج پاکستان کے جوانوں کیساتھ عید منائی

Pakistan SCO Summit 2026

وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نےعیدالاضحی کے موقع پر ایل او سی چڑی کوٹ سیکٹر کا دورہ کیا اور دفاع وطن پر مامور افواج پاکستان کے جوانوں کیساتھ عید منائی۔

وزیراعظم آزادکشمیرنے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق بنیان مرصوص میں پاک افواج کی تاریخ ساز فتح کو دشمن کبھی بھلا نہیں پائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ پر کشمیریوں کی قربانیوں کو سلام: فیصل ممتاز راٹھور

انہوں نے کہا کہ معرکہ حق بنیان مرصوص پر پوری قوم اپنی بہادر افواج کو سلام پیش کرتی ہے، پاک افواج رات کو جاگتی ہے تو ہم رات کو چین کی نیند سوتے ہیں۔

وزیراعظم آزادکشمیر کا کہناتھا کہ افواج پاکستان کے جذبہ اوربہادری پر پوری قوم کو فخر ہے،انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر آزاد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں کا جذبہ ، ہمت اور حوصلہ قائم ہے تو نظام قائم ہے،میں افواج پاکستان کے افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔

یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق میں ثابت ہوگیا پاکستان اپنی خودمختاری ،علاقی سالمیت کے تحفظ کیلئے ہر حد تک جاسکتا ہے، وزیراعظم آزادکشمیر

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ تحریک آزادی کشمیر یقیناً تکمیل پاکستان کا سببب بنے گی۔

فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا تھا کہ تحریک آزادی کشمیر درحقیقت تحریک تکمیل پاکستان ہے میں کوئٹہ دہشتگردی کے واقعہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

Pakistan SCO Summit 2026