باغ کے نواحی علاقے ارجہ میں نالہ ماہل میں نہاتے ہوئے 2نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوئے،دونوں نوجوانوں کا تعلق ڈب مکھیالہ سے تھا۔
دونوں نوجوان ارجہ کے مقام پر شدید گرمی کے باعث نالہ ماہل میں نہاتے اترے تھے لیکن وہ نالہ کی بے رحم موجوں کی نذر ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: نیلم،جاگراں میں جیپ حادثے کا شکار،2خواتین سمیت4افراد جاں بحق
سعد عبا سی سخاوت عباسی ،عبدالمنان عباسی، امجد عباسی کے بیٹے تھے۔ خبر پھیلتے ہی پورا علاقہ بے چین ہو اٹھا، لوگ دوڑتے ہوئے موقع پر پہنچے اور کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد جب دونوں نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔
یاد رہے کہ گرمیوں کی آمد کیساتھ ہی لوگ ندی نالوں کا رخ کرتے ہیں نہانے کیلئے لیکن ان میں سے کچھ کو تیرمانہیں آتا اور وہ اپنی جان گنوا دیتے ہیں ۔
اس سے قبل بھی کئی مقامات پر اس طرح کے واقعات رونما ہوچکے ہیں لیکن انتظامیہ کی طرف سے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے نہ ہی کسی قسم کی آگاہی دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈی جی خان، نجی تعلیمی ادارے کی چھت گرنے سے 4معصوم طالبات جاں بحق ،20افراد زخمی
عوام کا مطالبہ ہے دریائوں اور خطرناک نالوں میں نہانے پر پابندی ہونی چاہیے تاکہ قیمتی جانوں کا ضیاع بچایا جا سکے۔
یہ بھی یاد رہے کہ آج کل بارشوں میں نالوں میں کسی بھی وقت پانی کا ریلے آتے ہیںجو قریب لوگوں کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔




