2026میں کونسی پاکستانی سیلیبرٹیز نے حج کی سعادت حاصل کی؟

2026 میں پاکستان کی اہم شخصیات کی بڑی تعداد کوفریضہ حج ادا کرنے کی سعادت حاصل ہوئی ہے۔

دنیا بھر سے لاکھوں مسلمانوں کی طرح پاکستان سے تعلق رکھنے والے معروف فنکار، اینکرز، کرکٹرز اور سوشل میڈیا شخصیات بھی ان دنوں مقدس سرزمین پر موجود ہیں اور اپنے روحانی سفر کی جھلکیاں مداحوں کے ساتھ شیئر کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اے ایمان والو! تقویٰ اختیار کرو، جن قوموں نے ظلم اور ناشکری کی ان سے نعمتیں چھین لی گئیں، خطبہ حج

مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ان مشہور ستاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے اس خوبصورت سفر کی جھلکیاں اور تازہ ترین صورتحال مداحوں کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہیں۔

معروف ٹی وی میزبان وسیم بادامی خاص طور پر توجہ کا مرکز بنے رہے۔ انہوں نے اپنے روحانی سفر کی تصاویر اور لمحات سوشل میڈیا پر شیئر کیے، جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔

اسی طرح سینئر صحافی اور اینکر پرسن فرح اقرار نے بھی حج کی ادائیگی کے دوران روح پرور تصاویر شیئر کیں۔ مداحوں نے ان کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا کی مقبول جوڑی ذوالقرنین سکندراور کنول آفتاب بھی اس سال حج کی سعادت حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔ دونوں شخصیات نے خانہ کعبہ سے اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں ۔

اس سال حج کی سعادت حاصل کرنے والوں میں پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر وسیم کرم اور سابق قومی کپتان مصباح الحق بھی شامل ہیں۔ دونوں شخصیات نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ روح پرور تصاویر شیئر کیں۔

مشہور کامیڈین اور میزبان تابش ہاشمی نے بھی تصاویر شیئر کیں۔اداکارہ طوبیٰ انور نے بھی حج کے دوران اپنی روحانی کیفیات مداحوں کے ساتھ شیئر کیں، جبکہ معروف گلوکار ہمایوں عالمگیر نے بھی مقدس مقامات سے تصاویر پوسٹ کیں۔

یہ بھی پڑھیں:حجاج قیام گاہوں، خیموں اور اہم مقامات کی تصاویر اپنے موبائل فون میں محفوظ رکھیں : حکومتی ہدایات

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ درفشاں سلیم اور اداکار بلال عباس کی حج تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں اور مداح ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔

اس کے علاوہ معروف نامور مقرر قاسم علی شاہ بھی اس سال حج کی سعادت حاصل کرنے والی شخصیات میں شامل ہیں۔

ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی پاکستانی شوبز اور میڈیا انڈسٹری سے وابستہ شخصیات کی جانب سے حج کی ادائیگی کے روحانی لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کیے جارہے ہیں، جبکہ سوشل میڈیا پر ان کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔