حویلی(کشمیر ڈیجیٹل)عوامی تعاون اور باہمی اتفاق و اتحاد کی شاندار مثال قائم کرتے ہوئے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول ہوتر بالا کی نئی عمارت کی ٓآر سی سی چھت کامیابی سے مکمل کر لی گئی۔
اس اہم منصوبے کی تکمیل میں ڈسٹرکٹ کونسل یونین کونسل چھانجل کے رکن حاکم دین قمر، عوام علاقہ ہوتر اور گاؤں کے معززین نے بھرپور کردار ادا کیا۔
اس موقع پر جن شخصیات نے خصوصی تعاون کیا اُن میں چوہدری محمد حسین انقلابی، چوہدری سجاول خورشید ڈنہ، پروفیسر چوہدری عبدالشکور، ماسٹر چوہدری محمد بشیر شامل تھے۔
صوبیدار ریٹائرڈ چوہدری صدیق، ماسٹر طاہر سیف، ٹھیکیدار چوہدری صدام، سپروائزر محمد حسین، ایس ایم ریٹائرڈ صدیق بھٹی، شمریز مغل، چوہدری محمد نسیم نمبردار، چوہدری افضل سانگو، کیپٹن حمید صاحب اور دیگر معززین شامل ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب، قطر اور پاکستان سمیت مسلم ممالک کو ’ابراہیمی معاہدے‘ کا حصہ بن جانا چاہیے: ٹرمپ کا مشورہ
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک مشکل مرحلہ تھا، تاہم گاؤں کے باشعور اور مخلص افراد نے مشاورت اور اجتماعی کوششوں سے اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔
نئی عمارت کی تعمیر سے اب بچوں کو بارش، سردی اور دیگر موسمی مشکلات سے محفوظ ماحول میسر آئے گا جبکہ طلبہ بہتر انداز میں تعلیم حاصل کر سکیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال
اہل علاقہ نے تمام معاونین اور مخیر حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی سکول کی بہتری اور دیگر تعمیراتی کاموں کے لیے عوامی تعاون جاری رکھا جائے گا۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر حکومت کی جانب سے وسائل میسر نہ بھی ہوں تو گاؤں کے لوگ باہمی اتحاد سے اپنے تعلیمی اداروں کی ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔
آخر میں سابق چیئرمین شریف راٹھی صاحب کی خصوصی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا گیا جبکہ ایس ڈی او انجینئر جاوید اقبال چوہدری کو بھی اعزازی مبارکباد پیش کی گئی۔




