_جہلم ویلی(کشمیر ڈیجیٹل) ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن کا احتجاج شدت اختیار کر گیا، عیدالاضحیٰ پر بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
جہلم ویلی سمیت آزادکشمیر بھر کے سرکاری ہسپتالوں اور صحت مراکز میں ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے مسلسل جاری ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جہلم ویلی کے سبزہ زار میں ملازمین نے احتجاجی ریلی نکالی جس میں سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی اور حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب، قطر اور پاکستان سمیت مسلم ممالک کو ’ابراہیمی معاہدے‘ کا حصہ بن جانا چاہیے: ٹرمپ کا مشورہ
راجہ ساجد عظیم، سید ذوالفقار کاظمی، فیصل چوہدری، راجہ صداقت، سید اعجاز کاظمی، عظمت بی بی، شاہدہ افسرنے ریلی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سے شروع ہو کر ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے احاطے میں اختتام پذیر ہوئی۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے کہا کہ ہیلتھ ملازمین گزشتہ چار ماہ سے زائد عرصے سے اپنے مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج ہیں مگر حکومت کی جانب سے تاحال کوئی سنجیدہ پیش رفت سامنے نہیں آئی۔
مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا جا چکا ہے اور ملازمین پرامن علامتی احتجاج کر رہے ہیں، تاہم محکمہ صحت اور ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کو دباؤ میں لانے اور ہراساں کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جو ناقابل قبول ہیں۔
انہوں نے وزیراعظم آزادکشمیر، وزیر صحت، سیکرٹری صحت، سیکرٹری مالیات اور ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر نوٹیفکیشن جاری کر کے ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت آزاد کشمیر کا بڑا فیصلہ؛ ضلع کوٹلی کے مشہور سیاحتی مقام تتہ پانی کو ٹاؤن کمیٹی کا درجہ دے دیا گیا
ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن کے رہنماؤں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے عیدالاضحیٰ سے قبل مطالبات منظور نہ کیے تو ملازمین اپنے بچوں سمیت سڑکوں پر نکلنے اور عید کے دنوں میں بھی احتجاج جاری رکھنے پر مجبور ہوں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔




