اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان واحد ملک ہے جو کشمیریوں کی پشت پر کھڑا ہے، آج بھی کشمیری پاکستانی’’پرچم‘‘ میں اپنے لوگوں کو دفن کرنا پسند کرتے ہیں۔ یہ اللہ کا ہمارے اوپر خاص کرم ہے کہ اس نے جنرل سید عاصم منیر جیسے بہادر اور دلیر شخص کو سپہ سالار کی صورت میں عطا کیا۔ان خیالات کا اظہار کشمیری نژاد برطانوی سیاستدان سردار امجد عباسی نے کشمیر ڈیجیٹل کے پروگرام میں سفینہ خان سےگفتگو کرتے ہوئے کیا
سردار امجد عباسی کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں آنے کے بعد مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ایک طویل عرصے کے بعد آہستہ آہستہ زمانہ طالبعلمی سے سیاسی تربیت میری گھٹی میں شامل تھی ۔ مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے سردار عتیق احمد خان نے میری سیاسی تربیت کی تھی ، برطانیہ آکر سیاست کے پرخار میدان میں قدم رکھا تو لوگوں سے میل جول اور رابطے بڑھ گئے ، پہلی بار جب کونسلر کا الیکشن لڑا تو یہاں سلائو سے پہلی بار میں نے لیبر پارٹی کو تاریخ ساز شکست دی ۔پھر میئر سلائو کیلئے میرا نام آیا تو میں پریشان ہوگیا لیکن دوستوں کی مہربانی کہ انہوں نے میرا حوصلہ بڑھایا اور پھر میرے پیرخانے کی دعائوں کے طفیل مجھے میئرشپ مل گئی اور مجھے پہلے ہی اجلاس میں میئر منتخب کرلیا
سردار امجد عباسی کا کہنا تھا کہ مسلم کانفرنس نے آج سے ستر70 سال قبل میری جماعت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نے الحاق پاکستان کی قرارداد پیش کی ۔ پاکستان نےکبھی یہ کلیم نہیں کیا کہ کشمیر ہمارا ہے بلکہ کشمیریوں نے پاکستان کیساتھ الحاق کی خواہش کا اظہار کیا۔اللہ پاک کی مہربانی ہے کہ حافظ سید عاصم منیر جیسی جری اور بہادر شخصیت کو ہماری افواج کا سپہ سالار بنایا ۔
ایک سوال کے جواب میں سردار امجد عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان کیخلاف بیرون ممالک پروپیگنڈا کرنیوالوں کا محاسبہ ہونا چاہیے ۔ پاکستان اور برطانوی حکومت کے درمیان ایسے معاہدے ہونے چاہئیں کہ جس میں پاکستان کو بدنام کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے کیونکہ برطانیہ میں کوئی کریمنل شخص پاکستان سے نہیں آسکتا ۔ برطانیہ میں سخت قوانین ہیں جس کے مطابق چلنا پڑتا ہے ۔۔
پاکستانی حکومت بھی برطانوی حکومت کو سفارتی سطح پر راضی کرے کہ یہاں برطانیہ میں بیٹھ کر کوئی پاکستان مخالف پروپیگنڈا نہ کرسکے ۔ہمارے آباؤ اجداد نے اس لئے پاکستان کے ساتھ اپنی نسبت جوڑی تھی کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور ہمارے تہذیب و تمدن ایک جیسے ہیں، اور آزاد کشمیر کی 50٪ آبادی اس وقت پاکستان کے مختلف شہروں میں آباد ہے۔
<iframe width=”560″ height=”315″ src=”https://www.youtube.com/embed/DrsY1qmzMeg?si=g3Y-geCuXgxM60ho” title=”YouTube video player” frameborder=”0″ allow=”accelerometer; autoplay; clipboard-write; encrypted-media; gyroscope; picture-in-picture; web-share” referrerpolicy=”strict-origin-when-cross-origin” allowfullscreen></iframe>