بشیر زیب بھارتی دلال،بلوچستان کا بڑا دشمن،بلوچ عوام کا گرینڈ آپریشن کا مطالبہ

بی ایل اے بلوچ دشمنی میں ہر حد کراس کرگئی،بی ایل اے دہشتگردوں نے بلوچستان کی غریب عوام کا سب کچھ جلا کر راکھ کردیا۔شہری بی ایل اے کیخلاف کھل کر سامنے آگئے ۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ بلوچ عوام بی ایل اے کی دہشتگردی سے تنگ آچکی ہے ، سکیورٹی فورسز بلوچستان کے کونے کونے میں گرینڈ آپریشن کرکے ان دہشتگردوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ ٹرین دھماکہ:بلوچستان رئیلٹی نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے زیراثر ایکس ہینڈلز کی پروپیگنڈا مہم بے نقاب کردی

بلوچ عوام کا کہنا تھا کہ بی ایل اے نے کئی غریب بلوچ خاندانوں کی کمائی کا واحد زریعہ بھی جلا دیا،بچوں ، بوڑھوں اور خواتین کی جانوں کو بی ایل اے سے خطرہ ہے ۔

بلوچ غریب عوام کا کہنا تھا کہ بشیر زیب بھارت کا دلال اور بلوچستان کی عوام کا سب سے بڑا دشمن ہے۔بی ایل اے نے ہمارا تو سب کچھ ختم کردیا۔ہم لوگ اب کدھر جائیں گے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کا ایک سے زائد حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان

شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت بی ایل اے دہشتگردوں کیخلاف کب ایکشن لے گی ؟حکومت سے اپیل ہے کہ وہ ہمیں انصاف دلائے اور دہشتگردی جڑ سے ختم کردے ۔

بلوچ عوام کا مزید کہنا تھا کہ بشیر زیب نے غریب بلوچوں کو اب نشانے پر رکھ لیا ہے ۔ایک شہری کا کہنا تھا کہ اس کی ٹیکسی تھی جس سے وہ اپنے خاندان کو پالتا تھا وہ بھی جل کر خاکستر ہوگئی ۔ میری زندگی برباد ہوگئی۔

ایک شہری کا کہنا تھا کہ بی ایل اے کے دہشتگردوں نے بلوچ عوام کا جینا حرام کررکھا ہے ، انہوں نے بلوچستان کاامن بھی برباد کردیا۔ جب تک ان کیخلاف گرینڈ آپریشن نہیں ہوتا خطے میں امن واستحکام اور ترقی ممکن نہیں ۔ ان دہشتگردوں کا خاتمہ ناگزیر ہوچکا ہے