آزادکشمیر : 6ارب 60کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز کا اجراء ہائیکورٹ میں چیلنج،فریقین کو نوٹس جاری

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے 6 ارب 60 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز(اے ڈی پی )جاری کرنےکا عمل ہائی کورٹ آزاد کشمیر میں چیلنج کر دیا گیا۔

ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ابتدائی جواب طلب کر لیا جبکہ کیس کی سماعت یکم جون 2026 کو ہوگی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فیلڈمارشل سیدعاصم منیر کی ایرانی صدر اور اسپیکر پارلیمنٹ سے تہران میں اہم ملاقات

یاد رہے کہ حکومت آزاد جموں و کشمیرمحکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی نے مالی سال 2025-26 کیلئے بلدیاتی اداروں کیساتھ تعاون کی مد میں ایک ارب 60 کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ فنڈز آزاد کشمیر بھر کی میونسپل کارپوریشنز، میونسپل کمیٹیوں، ٹاؤن کمیٹیوں اور ضلع کونسلوں کو فراہم کیے جائیں گے تاکہ شہری سہولیات، صفائی، نکاسی آب، سٹریٹ لائٹس اور ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کیا جا سکے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بینظیر تعلیمی وظائف: وظیفہ حاصل کرنے کا طریقہ اور رجسٹریشن کی مکمل تفصیلات جانیے!

نوٹیفکیشن کے مطابق 10 میونسپل کارپوریشنز کیلئے 50 کروڑ 4 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ 278 یونین کونسلز کیلئے 18 کروڑ روپے جاری ہوں گے۔

اسی طرح 286 ویلیج کونسلز کیلئے 83 کروڑ 44 لاکھ روپے، 133 لوکل کونسلز کیلئے 15 کروڑ 96 لاکھ روپے، 77 ٹاؤن کمیٹیوں کیلئے 6 کروڑ 16 لاکھ روپے اور 53 ضلع کونسلوں کیلئے 3 کروڑ 71 لاکھ روپے مختص کیے گئے تھے۔

جبکہال 2023-24 کی سیلف انکم کی بنیاد پر“Inverse Formula”کے تحت تقسیم کی جائے گی۔سب سے زیادہ فنڈز میونسپل کارپوریشن میرپور کو ملیں گے