الیکشن کمیشن: مزید دو سیاسی جماعتیں کشمیر جمعیت علمائے اسلام،کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی رجسٹرڈ

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے دو مزید سیاسی جماعتوں آل جموں و کشمیر جمعیت علماء اسلام اورجموں و کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی کوبطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ کر لیا۔

ترجمان آزاد جموں وکشمیر الیکشن کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے معزز عدالت العالیہ کے فیصلہ بعنوان وحید اشرف بنام الیکشن کمیشن وغیرہ آزاد جموں وکشمیر الیکشنز ایکٹ و رولز 2020ء کےتحت دو سیاسی جماعتوں کو رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے

سیاسی جماعتوں کی جانب سے رجسٹریشن کے لیے پیش کردہ دستاویزات کا مکمل جائزہ لینے کے بعدآل جموں و کشمیر جمعیت علماء اسلام اورجموں و کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی کوبطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ کیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر : 6ارب 60کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز کا اجراء ہائیکورٹ میں چیلنج،فریقین کو نوٹس جاری

آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے ایکشن پلان کے مطابق سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کے لئے 30 مئی 2026ء آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم مزید سیاسی جماعتوں کو قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے رجسٹریشن کا موقع فراہم کرنے کے پیش نظر اس مدت میں 10 ایام کی توسیع کر دی گئی ہے۔

اب سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کا عمل 10 جون 2026ء تک جاری رہے گا۔ لہٰذا وہ تمام سیاسی جماعتیں جو آزاد جموں وکشمیر الیکشنز ایکٹ 2020ء کے تحت مقررہ شرائط اور قانونی معیار پر پورا اترتی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:دورہ چین عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز، الجزیرہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو ”ہائی پروفائل لیڈر“ قرار دے دیا

اپنی درخواستیں مطلوبہ دستاویزات کے ہمراہ 10 جون 2026ء تک آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن میں جمع کروا سکتی ہیں۔الیکشن کمیشن آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابی عمل کے انعقاد کے لئے تمام قانونی تقاضے بر وقت مکمل کرنے اور انتخابی نظام کو مزید مضبوط و مؤثر بنانے کے لئے پرعزم ہے۔