مظفرآباد:کمشنر مظفرآباد ڈویژن بدر منیر نے وال چاکنگ، غیر قانونی بینرز، ہورڈنگز اور اشتہاری مواد کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ۔
اس حوالہ سے کمشنر مظفرآباد ڈویژن نے مظفرآباد، نیلم اور جہلم ویلی کے ڈپٹی کمشنرز کو جاری ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد؛ سخت سکیورٹی اقدامات کیلئے انتظامیہ نے بڑے فیصلے کرلئے
کمشنر مظفرآباد ڈویژن کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ شہر میں موجود غیر قانونی بینرز، پوسٹرز اور وال چاکنگ کو فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ شہر کی خوبصورتی اور صفائی کو برقرار رکھا جا سکے۔
آزاد کشمیر میں The Azad Jammu and Kashmir Prohibition of Wall chalking and affixing hoarding Act 2001 کے تحت عوامی اور نجی املاک پر بغیر اجازت وال چاکنگ اور اشتہارات آویزاں کرنا قانونا جرم ہے۔
ہدایت نامے میں آزاد جموں و کشمیر پروہیبیشن آف وال چاکنگ اینڈ افکسنگ ہورڈنگ ایکٹ 2001″ کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ کوئی بھی فرد، ادارہ، تنظیم یا سیاسی جماعت کسی بھی عوامی یا نجی مقام پر وال چاکنگ یا پینٹنگ نہیں کر سکتی۔
خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور 6 ماہ قید یا 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد میں الیکشن ڈیسک قائم؛ ضلعی انتظامیہ کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ
وال چاکنگ یا غیر قانونی ہورڈنگز ہٹانے پر آنے والے اخراجات بھی ذمہ داران سے وصول کیے جائیں گے۔ کمشنر نے تمام اداروں کو ہدایت کی ہے کہ قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔




