روزگار اور بہتر مستقبل کی تلاش میں ابتدائی 4 ماہ کے دوران اڑھائی لاکھ پاکستانی بیرون ملک منتقل ہوگئے ۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب، یو اے ای اور قطر پاکستانی افرادی قوت کی بڑی منزلیں رہیں جبکہ متحدہ عرب امارات جانے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق بیرون ملک جانے والوں میں ڈیڑھ لاکھ مزدور، ایک ہزار سے زائد ڈاکٹرز، دو ہزار انجینئرز، 1600 سے زائد اکاؤنٹنٹس اور 500 سے زائد آئی ٹی ماہرین شامل ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سردارعتیق احمد خان نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں کل اہم پریس کانفرنس کرینگے
ایک لاکھ چ36 ہزار 488 پاکستانیوں نے سعودی عرب کا رخ کیا۔ متحدہ عرب امارات جانے والوں کی تعداد میں بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافہ دیکھا گیا۔
دستاویزات کے مطابق گزشتہ سال مجموعی طور پر 52 ہزار 500 پاکستانی دبئی گئے تھے جبکہ رواں سال صرف 4 ماہ میں ہی 50 ہزار پاکستانی دبئی روانہ ہو چکے ہیں۔
قطر کیلئے 25 ہزار 500، بحرین کیلئے 10 ہزار 129 پاکستانی گئے جبکہ ترکیہ میں 3 ہزار، برطانیہ میں 1100 اور امریکا میں 300 پاکستانیوں نے روزگار حاصل کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایران ،امریکہ مذاکرات، فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران پہنچ گئے
دستاویزات کے مطابق 850 پاکستانی چین، 1286 یونان، 1283 عراق جبکہ 577 پاکستانی جاپان منتقل ہوئے۔ گرین لینڈ، تنزانیہ، ترکمانستان اور مغربی افریقہ کیلئے کسی پاکستانی کی روانگی ریکارڈ نہیں ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے 4 ماہ میں ایک ہزار 78 ر ڈاکٹرز، دو ہزار انجینئرز، 419 نرسز اور 1650 پچاس اکاؤنٹنٹس بھی ملک چھوڑ گئے۔ ڈیڑھ لاکھ مزدور، 45 ہزار سے زائد ڈرائیورز، ساڑھے 9 ہزار ککس، 1235 الیکٹریشنز، 818 مکینکس اور 550 کمپیوٹر ماہرین شامل ہیں۔



