اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان بروز ہفتہ بوقت 02 بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرینگے۔
سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان اپنی پریس کانفرنس میں آزاد کشمیر کے آمدہ انتخابات کے حوالے سے میڈیا کو آگاہ کرینگے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کا گڑھی دوپٹہ کو تحصیل کا درجہ دینے کا اعلان
یاد رہے کہ آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات2026کے حوالے سے الیکشن کمیشن آزادکشمیر بھی انتخابی فہرستوں کی تیاری کے حوالے سے مصروف کار ہے ۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر آزادکشمیر اسمبلی کے عام انتخابات کے حوالے سے تاخیر کی باز گشت سنائی دے رہی ہے جس کیخلاف تمام جماعتیں اپنا سخت ردعمل دے رہی ہیں۔
اس سے قبل سابق وزیراعظم سردار عتیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکشمیری عوام کے غیر متزلزل عزم پر زور دیتے ہوئے کشمیر کی آزادی کے لیے لڑنے کے اپنے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:تحریک تحفظ آئین پاکستان کی کال پر پی ٹی آئی کا احتجاجی مظاہرہ،عمران خان کی رہائی کامطالبہ
انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے اقدامات کو اپنی خودمختاری کے لیے چیلنج اور کشمیر کی مسلم اکثریتی آبادی کے لیے خطرہ کے طور پر دیکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رہنماؤں نے کشمیری عوام کی خواہشات کا تعین کرنے کے لیے استصواب رائے کی ضرورت پر مسلسل زور دیا ہے، جیسا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے ذریعے لازمی قرار دیا گیا ہے۔




