فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ایران روانہ

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) سکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسرکاری دورے پر ایران روانہ ہوگئے ۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دورہ ایران کے دوران ایران امریکہ بات چیت ،خطے میں قیام امن اور دیگر اہم امور پر بات چیت کرینگے

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد : شوکت مغل سمیت 6 افسران بی ایس-17 میں ترقی پاگئے، نوٹیفکیشن جاری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اپنے ایران کے دورے کے دوران اہم اعلی ایرانی شخصیات سے ملاقات کرینگے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر دورے کے دوران اعلیٰ ایرانی شخصیات سے خطے میں بگڑتی صورتحال، امن وامان کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے

یاد رہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ایران میں موجود ہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کر کے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امریکا کے ساتھ جنگ کے خاتمے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر حکومت نے سروس ٹریبونل اور انوائرمنٹل ٹربیونل میں 3 اہم تقرریاں کر دیں ، اعلامیہ جاری

خبر ایجنسی کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کر کے ایران امریکا جنگ کے خاتمے کے لیے مسودوں پر تفصیلی بات چیت کی۔

ایرانی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ دونوں شخصیات نے قیام امن کے طریقہ کار پر غور کیا۔

دوسری جانب سفارتی ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی آج بھی تہران میں ہی قیام کریں گے، محسن نقوی امریکا ایران مذاکرات سے متعلق اہم ملاقاتیں جاری رکھےہوئے ہیں۔