مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے آج بروز جمعۃ المبارک 22 مئی 2026 کے لیے ملک بھر میں سونے اور چاندی کی تازہ قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے ۔
نئی جاری کردہ قیمتوں کے مطابق پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھا جا رہا ہے جب کہ مختلف شہروں میں نرخ تقریباً یکساں رہے ۔
ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 75 ہزار 362 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 4 لاکھ 7 ہزار 546 روپے رہی ۔
اسی طرح 21 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 34 ہزار 875 روپے ریکارڈ کی گئی ہے ۔ 22 قیراط سونے کی قیمت 40 ہزار 300 روپے بتائی گئی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا بنگلادیشی طلبہ کے لیے بڑا اعلان، 500 اسکالرشپس دی جائیں گی
مظفرآباد اور آزاد کشمیر میں بھی سونے کے نرخ ملک کے دیگر بڑے شہروں کے برابر رہے ، جہاں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 75 ہزار 362 روپے اور 10 گرام کی قیمت 4 لاکھ 7 ہزار 546 روپے رہی ۔
کراچی، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، ملتان اور پشاور سمیت بڑے شہروں میں بھی 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 75 ہزار 362 روپے برقرار رہی ۔
صرافہ مارکیٹ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں ۔
دوسری جانب پاکستان میں چاندی کی قیمت میں بھی معمولی استحکام دیکھا گیا ۔ 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 8 ہزار 73 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 6 ہزار 921 روپے ریکارڈ کی گئی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، تمام سرکاری محکموں کے چیلنج شدہ اشتہارات معطل
ماہرین کے مطابق عالمی معاشی صورت حال ، ڈالر کی قدر اور بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتی دھاتوں کی طلب مقامی قیمتوں پر اثر انداز ہوتی ہے ۔



