آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں جامعہ کشمیر دوسرے روز بھی مکمل طور پر بند ہے۔ دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ نے جامعہ کو بند کرتے ہوئے 22 مئی تک آن لائن کلاسز شروع کر دی ہیں۔
انٹرنیٹ کی سست روی اور طلبہ کی مشکلات:
انتظامیہ کی جانب سے آن لائن کلاسز کے اجرا کے باوجود، علاقے میں انٹرنیٹ سروس کی شدید سست روی (سلو اسپیڈ) کے باعث طلبہ کو آن لائن کلاسز لینے میں شدید مشکلات اور دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انٹرنیٹ کے اس تعطل اور سست روی پر جامعہ کے طلبہ نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، کیونکہ اس سے ان کا تعلیمی حرج ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عوامی مطالبات پر عملدرآمد کے بعد بھی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاج کال
واضح رہے کہ یونیورسٹی آف آزاد جموں اینڈ کشمیر نے ناگزیر وجوہات کی بناء پر پیر 18 مئی 2026 سے جمعہ 22 مئی 2026 تک تمام کلاسز آن لائن لینے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
آزاد جموں و کشمیر کی معروف درسگاہ، یونیورسٹی آف آزاد جموں اینڈ کشمیر مظفرآباد سے ایک باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہےاور جاری کردہ سرکلر کے مطابق، کچھ ناگزیر حالات اور وجوہات کی بناء پر یونیورسٹی انتظامیہ نے عارضی طور پر آن لائن کلاسز کے اجراء کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ احکامات پیر کے روز 18 مئی 2026 سے نافذ العمل ہوں گے اور جمعہ 22 مئی 2026 تک برقرار رہیں گے۔




