پشاور(کشمیر ڈیجیٹل)خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔
محکمہ تعلیم حکام کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے صوبہ بھر میں 22 مئی سے 31 اگست 2026 تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف کی بی آئی ایس پی کیلئے مزید 5500روپےبڑھانے کی تجویز
میدانی علاقوں میں گرمیوں کی تعطیلات یکم جون سے 31 اگست 2026 تک ہونا تھیں۔ عید کی تعطیلات اور 22 مئی کو جمعہ ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیلات کی وجہ سے چھٹیاں 22 مئی سے ہی کر دیں جائیں گی۔
خیبر پختونخوا کے میدانی اور سرد ترین پہاڑی علاقوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلامیہ پہلے سے شیڈول ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی نے مختصر وقت میں ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھا دیئے، چوہدری اعجاز ایڈووکیٹ
محکمہ تعلیم حکام کے مطابق خیبر پختونخوا کے سرد ترین پہاڑی علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جولائی سے 31جولائی تک ہوں گے۔
دوسری جانب پنجاب میں قبل از وقت موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا جبکہ اسکولوں کے اوقات کار میں بھی کمی کردی گئی۔
وزارت تعلیم نے پنجاب بھر میں موسم گرما کی شدت میں اضافہ اور تیز لو چلنے کے باعث صوبہ بھر میں تمام سیکنڈ شفٹ اسکول فوری بند کرتے ہوئے بدھ 21 مئی سے موسم گرما کی چھٹیاں کردی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہٹیاں بالا : جنگلی سوروں کا حملہ، ایک شخص جاں بحق، دوسرا شدید زخمی
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق چھٹیاں 14 اگست تک ہوں گی اور 15 اگست کو تمام تعلیمی ادارے دوبارہ کھلیں گے۔
اس کے علاوہ گرمی کی شدت کے باعث بدھ سے 27 مئی تک اسکولز کے اوقات صبح ساڑھے 7 بجے سے 12 بجے تک کر دیے گئے ہیں، رواں ہفتے کے دوران تمام کلاسز کے بچوں کو موسم گرما چھٹیوں کا ہوم ورک دینے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔




