پیرچناسی روڈ پر ٹریفک کا المناک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، 2 افراد زخمی

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)مظفرآبادکے پہاڑی علاقے پیرچناسی روڈ پر ٹریفک کا المناک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، دو زخمی ہوگئے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 51 سالہ راجہ سعید عمر موقع پر جاں بحق ہوگئے۔زخمیوں میں 51 سالہ ہارون رشید عمر اور 62 سالہ عبدالحق مغل شامل ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:2 روپے کو ایک روپیہ سمجھیں تو ڈالر کی قیمت نیچے آجائے گی، منوج تواڑی پر شدید تنقید

حادثے میں زخمی ہونیوالے افراد کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پیرچناسی روڈ حادثے کے بعدریسکیو اہلکاروں اور پولیس امدادی سرگرمیوں کیلئے بروقت پہنچ گئے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:محکمہ جنگلات کو اربوں روپے کا نقصان، نیلامی ناکام بنانے والے خفیہ ہاتھ کام دکھا گئے

عینی شاہدین کے مطابق گاڑی بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہوئی، ریسکیوذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق مدینہ مارکیٹ اور ایئرپورٹ مظفرآباد کے علاقوں سے بتایا جاتا ہے۔

حادثے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی ، شہریوں نے حادثے کا شکار ہونیوالی گاڑی سے متاثرہ لوگوں کو نکالنے پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں کی مدد کی ۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سڑک کی ناقص صورتحال کے باعث پیرچناسی روڈ پر ٹریفک کے حادثات معمول بنتے جارہے ہیں ،

شہریوں کا کہنا تھا کہحکومت وقت کو چاہیے کہ وہ انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کیلئے باونڈری وال سمیت سڑک کی پختگی کیلئے فوری اقدامات کرے تاکہ لوگ اپنی زندگیوں کو محفوظ بنا سکیں۔