نوشکی(کشمیر ڈیجیٹل) کلی رحمان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کی امن سبوتاژ کرنے کی کوشش ناکام؛ 2 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی ہوگئے ۔
ذرائع کے مطابق بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کی ناکہ بندی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کی، جس کے نتیجے میں دو دہشتگرد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد: سی ٹی ڈی میں 472نئی آسامیوں کی منظوری ، نوٹیفکیشن جاری
دہشتگرد مزدوروں کو انسانی ڈھال بنا کر فرار ہوگئے، جبکہ چار سندھی مزدوروں کو اغوا کرلیا گیا۔
سکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کرلیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔




