باجوڑ: مینا اور عنایت کلے میں خوارج کے حملے ناکام بناتے ہوئے سکیورٹئ فورسز نے 9 خوارجیوں کو جہنم واصل کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کل رات فتنہ الخوارج کے خارجیوں نے مینا کیمپ پر بارودی حملے کے بعد شدید فائرنگ کرتے ہوئے گیٹ نمبر 2 سے داخل ہونے کی کوشش کی ۔
تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے ان کے مذموم عزائم فوری طور پر ناکام بنا دئیے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن: فتنہ الخوارج کے 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 9 خوارج جہنم واصل ہوئے جبکہ انتہائی بہادری سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے 4 جوان بھی جامِ شہادت نوش کر گئے ۔
شدید فائرنگ اور دھماکہ خیز مواد پھٹنے کے باوجود خارجی کیمپ میں داخل ہونے میں مکمل طور پر ناکام رہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:خاران میں سیکیورٹی فورسز کاانٹیلیجنس بیسڈآپریشن؛ فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد جہنم واصل
سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کیمپ میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے جبکہ زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے لیے پشاور منتقل کر دیا گیا ۔




