آزادکشمیر سمیت ملک بھر میں کریکٹر سرٹیفکیٹ کا حصول یکساں کردیا گیا

وفاقی حکومت نے شہریوں کی آسانی کیلئے کریکٹر سرٹیفکیٹ کے نظام کو یکساں کر دیا۔وزارت داخلہ نے بیرون ملک جانے والوں اور ملازمت کے امیدواروں کی آسانی کیلئے پہلی بار ملک بھر کے شہریوں کیلئے کریکٹر سرٹیفکیٹ کے نظام یکساں کر دیا۔

جاری اعلامیہ کے مطابق چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کا ڈیٹا یکجا کر دیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:نادرا نے شناختی کارڈ بنوانے کیلئے بغیر پیدائش سرٹیفکیٹ کے سہولت فراہم کردی

اب شہریوں کو الگ الگ صوبوں کے بجائے صرف نیشنل پولیس بیورو سے ہی سرٹیفکیٹ حاصل کرنا پڑے گا۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ نیشنل پولیس بیورو میں پاکستانیوں کا مرکزی ریکارڈ محفوظ کر لیا گیا، اب ملک بھر کے شہریوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹ ایک جگہ سے جاری کیا جائے گا۔

پولیس کی جانب سے ویری فکیشن کا عمل اب تیزی سے مکمل ہو گا کیونکہ اب اسے مرکزی نظام سے منسلک کر دیا گیا ہے، شہری گھر بیٹھے آن لائن پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پبلک اکائونٹس کمیٹی اجلاس، ٹیوٹا کو سپیشل سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا فیصلہ

ملک بھر کا پولیس ریکارڈ پہلی بار ایک ڈیٹا بیس میں شامل کر دیا گیا، اقدام سے بیرون ملک جانے والوں اور ملازمت کے امیدواروں کیلئے بڑی آسانی ہوگی۔