زمبابوے میں کھیلے گئے ایک حیران کن لسٹ اے میچ نے کرکٹ شائقین کو دنگ کر دیا جہاں ایک ٹیم نے 50 اوورز میں 822 رنز بنا کر رنز کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالے، جبکہ مخالف ٹیم صرف 28 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
اس غیرمعمولی میچ میں مجموعی طور پر 794 رنز کی تاریخی فتح بھی دیکھنے میں آئی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل، فخر زمان نے کئی ریکارڈ بنا کر بابراعظم کو پیچھے چھوڑ دیا
یہ میچ اسکارپیئنز کرکٹ کلب اور میتھین لائنز کے درمیان کھیلا گیا اسکارپیئنز کے کپتان پرائس مکازہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد ان کے بلے بازوں نے میدان میں رنز کا طوفان برپا کردیا۔
اسکارپیئنز نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 822 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔
ٹیم کی جانب سے تکونڈا میڈیمبو نے 143 گیندوں پر شاندار 302 رنز ٹرپل سنچری اسکور کی۔ ان کی اننگز میں جارحانہ شاٹس اور برق رفتار بیٹنگ نے شائقین کو حیران کر دیا۔
اس کے علاوہ وِنفیڈ مٹینڈے نے صرف 75 گیندوں پر 203 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 13 چھکے شامل تھے، جبکہ گیبریل جایا نے 49 گیندوں پر 110 رنز بنا کر ٹیم کے مجموعے کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیں: 4 رنز دے کر 9 وکٹیں ،ٹی 20کرکٹ کامنفرد ریکارڈ بن گیا
823 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میتھین لائنز کی پوری ٹیم صرف 28 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور یوں اسکارپیئنز نے 794 رنز کی تاریخی کامیابی اپنے نام کرلی۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق یہ میچ محدود اوورز کی کرکٹ کی تاریخ کے حیران کن مقابلوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔




