اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزادکشمیر کے آئندہ عام انتخابات کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی نے ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔
پارلیمانی بورڈ میں اہم سیاسی شخصیات کو شامل کر لیا گیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا فریال تالپور پارلیمانی بورڈ کی رکن مقرر
اہم فیصلوں میں کلیدی کردار ادا کریں گی جبکہ چوہدری محمد یاسین، فیصل ممتاز راٹھور کو بھی پارلیمانی بورڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اخلاق الرحمن راٹھور کا حویلی میں5 سمال انڈسٹری زونز،125فیکٹریاں لگانے کا اعلان
چوہدری لطیف اکبر،سردار محمد یعقوب خان،میاں عبدالوحید،سردار قمرالزمان،سردار تنویر الیاس بھی پارلیمانی بورڈ کا حصہ ہونگے ۔ چوہدری پرویز اشرف،چوہدری ریاض ٹکٹوں کے فیصلوں میں شریک ہوں گے
چیئرمین سیکرٹریٹ سے سیاسی سیکرٹری جمیل سومرو کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پارلیمانی بورڈ آئندہ انتخابات کیلئے امیدواروں کے چناؤ میں اہم کردار ادا کرے گا
مزید یہ بھی پڑھیں:ہوا میں لکڑنیلامی کا تہلکہ خیز انکشاف،ہائیکورٹ کا غیرقانونی نیلامی روکنے کا حکم
پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کا عمل باقاعدہ اور مشاورت کے ساتھ مکمل کیا جائے گا۔ پارلیمانی بورڈ میں شامل ہونیوالوں میں فریال تالپور,چوہدری محمد یٰسین ،فیصل ممتاز راٹھور,چوہدری لطیف اکبر ، سردار محمد یعقوب خان کے نام شامل کئے گئے ہیں ۔
سینئر موسٹ وزیر حکومت میاں عبدالوحید، سردار قمر زمان،سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان ، چوہدری پرویز اشرف،چوہدری ریاض کا نام بھی شامل کیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بلاول ہائوس سے جاری کردیا گیا ہے ۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پارلیمانی بورڈ امیدواروں کے انٹرویوز، کارکردگی، سیاسی وابستگی اور حلقہ جاتی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ کرے گا۔
اس عمل کو شفاف، منصفانہ اور باقاعدہ مشاورت کے ذریعے مکمل کیا جائے گا تاکہ مضبوط اور جیتنے والے امیدوار سامنے لائے جا سکیں۔
پیپلزپارٹی کی جانب سے ایک مضبوط اور متوازن پارلیمانی بورڈ کی تشکیل آئندہ انتخابات میں پارٹی کی حکمت عملی کا اہم حصہ ہے
جس سے نہ صرف تنظیمی معاملات میں بہتری آئے گی بلکہ انتخابی میدان میں بھی پارٹی کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔
پارلیمانی بورڈ جلد ہی اپنے باقاعدہ اجلاسوں کا آغاز کرے گا، جس میں مختلف حلقوں سے امیدواروں کے ناموں پر غور کیا جائے گا اور حتمی منظوری کے بعد پارٹی ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔




