وزیراعظم ، فیلڈ مارشل کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،ریاست مخالف بیان ن لیگ کا نہیں ہوسکتا، شاہ غلام قادر

مسلم لیگ(ن) آزادکشمیر کے صدر شاہ غلام قادرنےکہا ہے کہ ہم وزیراعظم شہبازشریف ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیراور سول وملٹری تعاون کو ہم بھرپور سپورٹ کرتے ہیں اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ(ن) شاہ غلام قادر نے کہا کہ بعض لوگ ہماری صفوں کے اندر سے بھی میں نے دیکھا ہے متنازعہ بیان دے رہے ہیں،میں واضح کرتا ہوں کہ بطورصدر مسلم لیگ(ن) اگر میں اس بیان کی تائید نہیں کرتا تو وہ ہماراپالیسی بیان نہیں ہوسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی بینظیر پروگرام کے نام پر سیاست کررہی اور نوکریاں بیچی جا رہی ہیں ، شاہ غلام قادر

انہوں نے کہا کہ مسلم مسلم لیگ(ن) کا پالیسی بیان صرف میں دے سکتا ہوں، عوامی مسائل کے حوالے سے تو بات کی جاسکتی ہے لیکن ریاست کیساتھ رشتہ کمزور کرنے اور ریاستی اداروں کیساتھ رشتہ کمزور کرنے کے کسی بیان کی ہم تائید نہیں کرسکتے اور وہ مسلم لیگ(ن) کا بیان نہیں ہوسکتا، پاکستان سے ہمارا رشتہ آج کا کوئی نہیں تو نہیں ہے۔

Scroll to Top