مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)کمشنر/ممبر بورڈ آف ریونیو چوہدری مختار حسین اپنی 33 سالہ ملازمت سے سبکدوش ہوگئے ۔
کمشنر چوہدری مختار حسین کے اعزاز میں الواداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں دیگر افسران اور ملازمین نے بھر پور شرکت کی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری مختار حسین کا کہنا تھا کہ اختیار و اقتدار اللہ کی طرف تفویض کردہ زمہ داری ہے، اس زمہ داری کو فلاح انسانیت کیلئے کار گر بنانا عبادت ہے۔
1894 کے اراضی کے قوانین کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور منگلہ ڈیم اپریزنگ کے متاثرین کے 44 ارب روپے بحیثیت کمشنر اصل حقداروں تک پہنچانا میری سروس کے اہم سنگ میل ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہائیکورٹ کا بڑا حکم: جہلم ویلی اور پلندری محکمہ صحت میں بھرتیاں معطل
ملازمت سے 2 سال قبل ریٹائرمنٹ لے لی تاکہ باقی زندگی میں خالصتاً عوام کی خدمت کر سکوں ان خیالات کا کمشنر/ممبر بورڈ آف ریونیو چوہدری مختار حسین پروفیسر ڈاکٹر محمد الیاس انور اور راجہ محمد اشرف کی طرف سے الوداعی تقریب میں شرکت کی ۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد الیاس انور نے صدارت کی ۔ مولانا سید عطاء اللہ شاہ ، مہتمم مدرسہ تعلیم القرآن مولانا امین الحق ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ولید انور ،محمد شبیر چوھان ، صدر پریس کلب باغ اکمل عارف ، راجہ محمد اشرف ،حافظ طارق محمود ، راجہ عبدالحفیظ، ڈاکٹر آفتاب ، حفیظ الرحمن ایڈوکیٹ ، اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔۔
مقررین نے چوہدری مختار حسین کی محکمہ مال میں بحیثیت تحصیلدار ، ڈپٹی کمشنر ، کمشنر اور ممبر بورڈ آف ریونیو خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔۔
علماء کرام نے چوہدری مختار حسین کی طرف سے پونچھ ڈویژن میں جمعہ کے روز نماز جمعہ کیلئے دن 12 بجے سے 2 بجے تک بازار بند کرنے کے نوٹیفکیشن کے اجراء پر انہیں مبارکباد پیش کی۔۔
قبل ازیں ممبر جوڈیشل بورڈ آف ریونیو چوہدری مختار حسین اپنے صاحبزادگان امیدوار اسمبلی چوہدری مسعود مختار،چوہدری اسد مختار حسین کے ہمراہ تقریب میں پہنچے تو کمشنر میرپور ڈویژن راجہ طاہر ممتاز خان،ڈپٹی کمشنر چوہدری ساجدحسین،میئر میونسپل کارپوریشن چوہدری عثمان علی خالد سمیت ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے افسران اورملازمین نے ان کا پر جوش والہانہ استقبال کیا انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور یادگاری تخائف پیش کیے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بینظیر انکم سپورٹ پروگرام: ڈائنامک سروے عارضی طور پر بند، والٹ سمز کی مفت فراہمی جاری
کمشنر میرپور ڈویژن راجہ طاہر ممتاز خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری مختار حسین نے جہاں ریاستی قوانین بنانے میں اہم کردار ہے وہاں ریاست کی اسٹیٹ آف آرٹ بورڈ آف ریونیو کی بلڈنگ بنانے میں بھی اہم کردار اد ا کیا ۔
انہوں نے کہا کہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے افسران کبھی سروس سے ریٹائرڈ نہیں ہوتے وہ ریٹائر ہو کر بھی کسی نہ کسی صورت میں محکمہ کے لیے راہنمائی دیتے رہتے ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چوہدری ساجد حسین نے کہا کہ ممبر جوڈیشل بورڈ آف ریونیو چوہدری مختار حسین اور سابق سینئر افسران ہمارا رول ماڈل ہیں اور یہ سب یونیورسٹی کا درجہ رکھتے ہیں جس سے ہمیں ہر پل قانونی راہنمائی ملتی ہے۔
چوہدری مختار حسین کی محکمانہ خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔یہ کردار گفتار کے لحاظ سے بے مثل ہیں قانون، قواعد اور ڈسپلن کے پابند ہیں۔جنھوں نے محکمہ ریونیو کا نام روشن کیا جو محکمہ کے لیے فخر ہے ان کی سروس کے دوران جب بھی اوپر سے پریشر پڑتا تووہ خود پریشر برداشت کر لیتے کبھی ماتحت پر پریشر نہیں پڑنے دیتے۔
چوہدری مختار حسین کا خاندان 60 کی دہائی میں منگلہ ڈیم کی تعمیر کے وقت اپنے گھر بار چھوڑ کر پنجاب کے ضلع خوشاب میں آباد ہو گیا تھا ۔
چوہدری مختار حسین نے آزاد کشمیر محکمہ مال کے انگریز اور ڈوگرہ عہد کے قوانین کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر کے عوام الناس کیلئے آسانیاں پیدا کی انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے ، تقریب میں وکلاء ، صحافیوں ، علماء کرام ، تاجران کے نمائندوں ، محکمہ مال پولیس کے افسران سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی تقریب کے اختتام پر چوہدری مختار حسین کو تحائف پیش کئے گئے ۔




