بینظیر انکم سپورٹ پروگرام: ڈائنامک سروے عارضی طور پر بند، والٹ سمز کی مفت فراہمی جاری

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کی انتظامیہ کی جانب سے عوام الناس کے لیے اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پروگرام کے طریقہ کار میں کچھ عارضی تبدیلیاں کی گئی ہیں جن پر عمل درآمد مستحق خواتین کے لیے ضروری ہے۔

عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ بینظیر ڈائنامک سروے کو فی الحال عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ وہ خواتین جو اپنا نیا سروے کروانے یا معلومات اپ ڈیٹ کروانے کی خواہشمند ہیں، انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فی الحال BISP دفاتر تشریف نہ لائیں تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ سروے کی دوبارہ بحالی کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی بینظیر پروگرام کے نام پر سیاست کررہی اور نوکریاں بیچی جا رہی ہیں ، شاہ غلام قادر

وہ تمام خواتین جو پہلے سے بینظیر مالی امداد حاصل کر رہی ہیں لیکن انہوں نے ابھی تک اپنی BISP والٹ سم حاصل نہیں کی، ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے قریبی بینظیر دفتر سے رجوع کریں۔ یہ سم مالی امداد کی شفاف اور محفوظ طریقے سے وصولی کے لیے لازمی قرار دی گئی ہے۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ BISP سم کی فراہمی کے لیے کوئی فیس مقرر نہیں ہے اور یہ بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہے۔ خواتین کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ سم کے حصول کے لیے کسی بھی شخص کو کسی قسم کے پیسے یا فیس ادا نہ کریں۔ اگر کوئی شخص فیس کا مطالبہ کرے تو اس کی فوری شکایت درج کروائیں۔

Scroll to Top