ایلیمنٹری ٹیچرز کی گریڈ16 میں ترقی، حکومت نے قواعد نے اہم ترمیم کی تحریک کردی

مظفرآباد(شبیراعوان ) آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے سیکنڈری سکول ٹیچرز جنرل لائن بی-16 کی بھرتی و ترقی کے قواعد 2022 میں اہم ترمیم کر تحریک کر دی۔

سیکرٹریٹ ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے قرطاس کار قواعد کمیٹی کو ارسال کر دی،جس کے مطابق اب 25 فیصد آسامیاں پبلک سروس کمیشن کی سفارش پر ابتدائی بھرتی اور 75 فیصد ایلیمنٹری ٹیچرز بی11، قاری، عربی، پی ای ٹی، ڈرائنگ، زراعت، انڈسٹریل آرٹس، الیکٹریسٹی، ہینڈی کرافٹ، ہوم اکنامکس اور ووڈ ورک کے اساتذہ سے ترقی کے ذریعے پُر کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: 90خواتین اساتذہ گریڈ17 میں ترقیاب، سلیکشن بورڈ نے منظوری دیدی

ترمیم کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ ایلیمنٹری ٹیچرز بی-11 جو پیشہ ورانہ قابلیت مکمل کر کے بی-16 میں ترقی پائیں گے، انہیں اسی تاریخ سے بی-11 کی سنیارٹی ملے گی جس دن وہ قابلیت حاصل کریں گے۔ اس سے 24000 اساتذہ کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا۔

ماہرین کے مطابق اس ترمیم سے سنیارٹی تنازعات اور عدالتی کیسز میں کمی آئے گی جبکہ تعلیمی معیار میں بہتری متوقع ہے۔

یاد رہے کہ دیوان علی خان چغتائی کے وزیر تعلیم بننے کے بعد پروموشن بورڈز کے اجلاس بلا کر سیکڑوں اساتذہ کو ترقیاں دی گئی ہیں جن کی ترقیاں کئی سالوں سے التواء کا شکارتھیں۔

یہ بھی پڑھیں: حویلی، تعلیمی نظام درہم برہم،اساتذہ غائب، سکول ٹھیکے پر دیئے جانے کا انکشاف

اس اہم ترمیم سے نوجوانوں کیلئے نئی ملازمتوں کا موقع بھی پیدا ہوگا کیونکہ جو اساتذہ ترقی پائیں گے ان کی جگہ نئی تقرریاں ہوں گی، محکمہ تعلیم اس وقت سیکڑوں اسامیاں خالی ہیں۔

اس ترمیم پرردعمل آنے کا بھی امکان ہے، ایلمنٹری ٹیچز کو ریلیف ضرور دیا جا رہا ہے لیکن دوسری طرف پی ایس سی میں بھرتیوں کا کوٹہ کم کردیا گیا ہے کیونکہ گریڈ16 کی 4اسامیاں خالی ہونے پر ایک اسامی مشتہر کی جائیگی اور 3کو ترقی ملے گی۔

Scroll to Top