امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین روانگی سے قبل ایران کو نئی دھمکی دیتے ہوئے ایران کو پیغام دیاہے کہ ایران درست فیصلہ کرے ورنہ ہم کام مکمل کر دیں گے۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکا ایران سے کسی نہ کسی طریقے سے جنگ جیت لے گا، ساتھ یہ بھی کہا کہ امریکا کو ایران کے معاملے پر چینی صدر سمیت کسی کی مدد کی ضرورت نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایران کی تجاویز احمقانہ ہیں، جنگ بندی دم توڑ رہی ہے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر نے کہا چینی صدر کے ساتھ ایران جنگ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوگی لیکن میں نہیں سمجھتاکہ ایران کے معاملے پر چینی صدر کی مدد کی ضرورت ہے۔
امریکی صدر نے گفتگو کے دوران ایک بار پھر پاکستان اور فیلڈ مارشل کا ذکر کیا، صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کوبہترین شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان مذاکراتی عمل میں شاندار رہا۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں ایران سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں یقین ہےکہ ایران یورینیم افزودگی 100 فیصد روک دے۔
صدر ٹرمپ نے کہا اس بات کا بھی یقین ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے لیے کوششیں ترک کردےگا۔
امریکی صدر نے کہا ایران کے ایٹمی فضلے حاصل کر لیں گے، ایران کے ساتھ معاہدےکےلیے تیزی سےکام کرناہوگا، جلدبازی نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:صدر ٹرمپ کا فریڈم پراجیکٹ دوبارہ شروع کرنے کا عندیہ،منہ توڑ جواب کا ایرانی اعلان
صدر ٹرمپ نےکہا ناکہ بندی کی موجودگی میں ایران کے حوالے سے کسی بھی اقدام میں جلد بازی نہیں کی جائےگی، مذاکرات کے دوران ایرانی عہدیداروں سے براہ راست رابطے کئے تھے۔




