فیلڈ مارشل نے بنیان مرصوص تقریب میں قومی عزم، اتحاد اور استقامت کا عملی مظاہرہ پیش کیا

شدید بارش بھی جذبہ حب الوطنی کو نہ روک سکی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اسلام آباد میں بنیان مرصوص کی تقریب میں شرکت کر کے قومی عزم، اتحاد اور استقامت کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔رش کے باوجود فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تقریب میں شریک رہے۔

پاکستان مانومنٹ پر معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کی شاندار تقریب ہوئی جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت وفاقی وزرا اور اعلیٰ عسکری نے شرکت کی۔

تقریب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی اور وفاقی وزیر علیم خان سمیت اہم شخصیات بھی موجود تھے۔

شدید بارش کے باوجود فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تقریب میں موجود رہے، اس دوران فیلڈ مارشل کی طرف سے قومی عزم، اتحاد اور استقامت کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات کی ۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہید کے والد کو گلے لگا لیا اور یقین دلایا کہ ہم شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیںجانے دینگے اور وطن کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

فیلڈ مارشل کی شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق کی عظیم کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مدبرانہ اور دلیرانہ قیادت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ افواج پاکستان نے رات کے اندھیرے میں کیے گئے حملے کا تاریخی جواب دیا اور پوری قوم فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سلام پیش کرتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری شاہینوں کی جرات اور فتح، میزائل کے نشانے نے دشمن کو چاروں شانے چت کر دیا۔ معرکہ حق کی اس عظیم کامیابی پر ہم اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے معرکہ حق کو عظیم فتح میں تبدیل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’’ بنیان مرصوص ‘‘ کو ایک سال مکمل ہو نے پر سری نگر سے کشمیری نوجوان کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کیلئے جذباتی پیغام

وزیراعظم نے 10 مئی کو معرکہ حق کے دن کے طور پر منسوب کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ اس دن کو ہر سال جوش و جذبے سے منایا جائے گا تاکہ عوام میں حب وطن اور قومی یکجہتی کا جذبہ مزید بڑھ سکے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ یہ دن قوم کے عزم و ہمت کی علامت بن کر ہماری تاریخ کا ایک اہم حصہ بنے گا۔

صدر مملکت آصف زرداری نے معرکہ حق پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تھی اور 10 مئی پاکستانی تاریخ کا سنہری باب ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعہ کو بنیاد بنا کر پاکستان پر حملہ کیا لیکن افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا حیران کن جواب دیا۔

آصف زرداری نے کہا کہ بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں ہماری مساجد اور معصوم شہریوں پر حملہ کیا، لیکن افواج پاکستان نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے 8 جدید لڑاکا طیارے مار گرائے۔

صدر آصف زرداری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان کی جرات اور بہادری کی بھرپور تعریف کی، اور کہا کہ ان کی قیادت میں پاکستان کی افواج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔

Scroll to Top