سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ شیخ ادریس کی شہادت پوری امت کا نقصان ہے اور ان کی شہادت کی خبر سن کر فیلڈ مارشل بھی انتہائی رنجیدہ ہوگئے ۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ وہ سیاست کرنے نہیں آئے بلکہ شیخ ادریس کی شہادت پر ان کے اہلِ خانہ اور ساتھیوں کے دکھ درد میں شریک ہونے آئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ شیخ ادریس جیسی شخصیات انمول ہوتی ہیں اور ان کا فقدان ہمیشہ محسوس کیا جاتا ہے۔ انوار الحق کاکڑ نے شیخ ادریس کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شہادت ایک بڑا نقصان ہے ۔




