اشفاق ظفر

آپریشن ’’بنیان المرصوص‘‘دشمن ناکام، پاکستان سرخرو ہوا، صاحبزادہ اشفاق ظفر کا خصوصی پیغام

ہٹیاں بالا (کشمیر ڈیجیٹل)آپریشن “بنیان المرصوص” کی کامیابی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی سینئر نائب صدر و اُمیدوار اسمبلی حلقہ 6 جہلم ویلی صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن پوری پاکستانی قوم کیلئے فخر، وقار، اتحاد اور تجدیدِ عہد کا دن ہے ۔

انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ایک سال قبل جس جرأت، پیشہ ورانہ مہارت اور بہترین حکمتِ عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا، وہ قومی تاریخ کا ایک روشن باب ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن “بنیان المرصوص” نے دنیا پر واضح کر دیا کہ پاکستان اپنی سلامتی، خودمختاری اور قومی وقار کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور وطنِ عزیز کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہاتھوں میں ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کامیاب آپریشن نے نہ صرف دشمن کے مذموم مقاصد کو ناکام بنایا بلکہ پوری قوم کے حوصلے اور اعتماد کو بھی نئی طاقت بخشی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فاروق حیدر کی سیاست سکمیوں کے گرد گھومتی ہے ،اشفاق ظفرکا مناظرے کا چیلنج

صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور قوم اپنے محافظوں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے ۔

انہوں نے اس تاریخی کامیابی پر افواجِ پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، پاک فوج کے بہادر افسران و جوانوں اور قومی سلامتی کے تمام اداروں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں اور پوری قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:میجر رب نواز گیلانی شہید کی قربانی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہے : اشفاق ظفر

انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان کے دفاع، استحکام اور ترقی کے لیے پوری قوم متحد رہے گی ۔

Scroll to Top