گلگت بلتستان انتخابات، ن لیگ کا 19امیدواروں کا اعلان ،5حلقے خالی کیوں چھوڑے؟

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائدوصدر، میاں محمد نواز شریف نے گلگت بلتستان اسمبلی کے آئندہ عام انتخابات کے لیے پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے 19 حلقوں میں باقاعدہ ٹکٹس جاری کر دیئے جبکہ5حلقوں میں ٹکٹ نہیں جاری کئے گئے ہیں۔

گلگت1 سے شفیق الدین اور گلگت 2سے سابق وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے جبکہ گلگت 3سے محمد اقبال اور ہنزہ 6سے شہزادہ سلیم کو انتخابی میدان میں اتارا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم نوازشریف کا آزادکشمیر الیکشن میں خود اترنے کا فیصلہ

سکردو 1 سے محمد اکبر تابان اور سکردو 2 سے کاچو امتیاز حیدر ن لیگ کی نمائندگی کریں گے جبکہ سکردو 3سے اجمل حسین اور کھرمنگ سے سید محسن رضوی کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

شگر سے محمد طاہر انہار شگری اور استور ون سے فرمان علی پارٹی امیدوار ہوں گے جبکہ استور ٹو سے رانا محمد فاروق اور دیامر ون سے عبد الوجد کو نامزد کیا گیا ہے۔

دیامر کے دیگر حلقوں میںدیامر2سے انجینئر محمد انور، دیامر3سے محمد زمان اور ملک کفایت الرحمان دیامر فور سے الیکشن لڑیں گے، غذر کے تینوں حلقوں میں ظفر محمد غذر ون ،عبدالجہان غذر ٹو اور غلام محمد غذر تھری سے ن لیگ کے پلیٹ فارم سے قسمت آزمائی کریں گے ۔

گانچھے ون سے محمد ابراہیم ثنائی کو پارٹی کا مستند امیدوار نامزد کیا گیا ہے جبکہ جی بی اے4،5،11،23اور24میں  امیدواروں کا نام فائنل نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی آزادکشمیرکی بڑی وکٹ گرگئی، چوہدری رشید مسلم لیگ ن میں شامل

ممکنہ طور پر نئے کسی اتحاد کیلئے ن لیگی قیادت کی جانب سے 5 حلقے خالی چھوڑے گئے ہیں لیکن پارٹی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ان ٹکٹوں کا اعلان دوسرےمرحلے میں کیا جائیگا۔

میاں نواز شریف نے امیدواروں کو انتخابی مہم بھرپور انداز میں شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے علاقے کی ترقی کا سفر دوبارہ وہیں سے شروع کرے گی جہاں سے ٹوٹا تھا۔

Scroll to Top