نیلم(کشمیر ڈیجیٹل)ڈپٹی کمشنر نیلم اور ایس پی راجہ ندیم عارف نے اسسٹنٹ کمشنر شاردا راجہ بلال ، ڈی ایس پی شاردا سردار فیاض سرور اور تحصیلدار شاردا کبیر شاہ کے ہمراہ بالائی نیلم کا دورہ کیا ۔
دورے کے دوران مختلف مقامات پر عوامی وفود سے ملاقاتیں کی گئیں، جہاں عوام نے اپنے مسائل پیش کیے ۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام نے مسائل کو غور سے سنا اور ان کے فوری حل کی یقین دہانی کروائی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیرحکومت آزادکشمیر چوہدری محمد رشید عہدے سے برطرف
دورے کے موقع پر دانش سکول شاردا جا کر جاری تعمیراتی کام کا معائنہ بھی کیا گیا اور متعلقہ حکام کو تعمیراتی معیار اور بروقت تکمیل کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کی گئیں ۔
یاد رہے کہ شاردا میدان کے عوام نے چند روز قبل اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کی کال دے رکھی تھی ، تاہم ڈپٹی کمشنر نیلم اور ایس پی نیلم کی یقین دہانی کے بعد ہڑتال مؤخر کر دی گئی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:احمد صغیر، فہیم ربانی کی عدم دلچسپی :93 کروڑ 40 لاکھ روپے کےترقیاتی فنڈز واپس،اہم منصوبے بند
حکام نے عوامی مسائل جلد یکسو کرنے اور علاقے میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کا وعدہ کیا ۔ اس موقع پر لوکل کونسلر عمر فاروق فاروقی، سردار بشیر اور جہانگیر بدر کی قیادت میں مختلف وفود نے بھی حکام سے ملاقات کی اور اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور سےتنظیم سادات کے وفد کی ملاقات،اہم مسودہ پیش
نو تعینات ایس پی نیلم نے اپنے دورے کے دوران تھانہ کیل اور تھانہ شاردا کے اہل کاروں سے تعارفی ملاقات بھی کی اور پولیس افسران و اہلکاروں کو عوامی خدمت ، قانون کی عملداری اور بہترین کارکردگی یقینی بنانے کی ہدایات دیں ۔




