میرپور انتظامیہ نے بغیر این او سی کام کرنیوالی16 نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز سیل کر دیں

میرپور (کشمیر ڈیجیٹل) ڈپٹی کمشنر آفس میرپور کی جانب سے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ میرپور میں 16 مختلف پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے دفاتر رجسٹریشن سرٹیفکیٹ یا نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) نہ ہونے پر سیل کر دیا۔

ڈپٹی کمشنر میرپور یاسر ریاض کی جانب سے بدھ کے روز حکم نامہ جاری کرتے ہوئے 16 پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز کو میرپور کے کسی بھی حصے میں کسی بھی قسم کی پلاٹنگ یا خرید و فروخت سے روک دیا۔

ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض کا کہنا تھا کہ اس طرح مستقبل میں پورے ضلع میں کوئی بھی پرائیویٹ یا دیگر ہاؤسنگ سوسائٹیاں بغیر این او سی اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی مناسب رجسٹریشن کے کام نہیں کر سکیں گی۔

حکم نامے کے مطابق ضلع میرپور میں مختلف پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز بغیر این او سی کے کام کر رہی ہیں اور متعلقہ تحصیلداروں سے سوسائٹیز کی تفصیلات طلب کرلی گئیں۔

حکم پر عمل کرتے ہوئے تحصیلدار میرپور نے 16 غیر قانونی نجی ہاؤسنگ سکیموں کی تفصیلات پیش کردیں جس کی فہرست میں سہنگ میں اے ایس کے ہاؤسنگ سوسائٹی اور میرپور کے بھلوٹ، رتھوا، خورد، رتالی، چک ٹھکرا، بھلیالہ، کاس کلیال، بنی اور سہنگ کے علاقوں میں واقع نجی اسکیمیں شامل ہیں۔
وادی لیپا،برف ہٹانے کا کام دوسرے روز بھی جاری، اہم سیکٹرز میں پیشرفت،سڑک بحالی کل متوقع

Scroll to Top