فٹبال ورلڈ کپ میں ایرانی فٹبال ٹیم کی شرکت سے متعلق فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ایران کو بڑی پیشکش کر دی۔
عرب میڈیا کے مطابق فیفا نے ایرانی فٹبال فیڈریشن کو اپنے ہیڈکوارٹر زیورخ آنے کی دعوت دی ہے تاکہ ورلڈ کپ میں ایران کی شرکت سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی انڈر 16 فٹبال ٹیم پہلی بار یوئیفا ٹورنامنٹ کھیلنے قازقستان روانہ
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کے باعث ایران کی شرکت غیر یقینی کا شکار ہےتاہم عالمی فٹبال تنظیم فیفا اس معاملے کو حل کرنے کے لیے سرگرم ہے۔
فیفا حکام کے مطابق ایران کو 20 مئی تک زیورخ میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاکہ ٹیم کی شرکت، سکیورٹی اور دیگر انتظامی امور پر بات چیت کی جا سکے۔
دوسری جانب فیفا صدر جیانی انفینٹینو پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ ایران ورلڈ کپ 2026 میں ضرور شرکت کرے گا اور اپنے میچز شیڈول کے مطابق امریکا میں ہی کھیلے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ایرانی ٹیم کے میچ میکسیکو منتقل کرنیکا مطالبہ، فیفا نے فیصلہ سنا دیا
واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہوگا، تاہم موجودہ صورتحال کے باعث ایران کی شرکت عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔



