قیوم نیازی نے ٹکٹ کیلئے اڑھائی کروڑ مانگے،صداقت حیات نے پی ٹی آئی قیادت کا پول کھول دیا

باغ(کشمیر ڈیجیٹل)رہنما تحریک انصاف نظریاتی گروپ امیدوار اسمبلی حلقہ وسطی باغ سردار صداقت حیات نے سردار عبدالقیوم نیازی پر الزامات کی بارش کردی۔

سردار صداقت حیات کا کہنا تھا کہ کلمہ پڑھ کر کہتا ہوں کہ صدر تحریک انصاف آزادکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے اڑھائی کروڑ روپے مانگے ۔ایک دفعہ نہیں بلکہ تین بار مجھ سے بھاری رقم دینے کا مطالبہ کیا۔

سردار صداقت حیات کا کہنا تھا کہ جب میں پارٹی کی بات کرتا تھا اور پارٹی کو منظم کرنے کی بات کرتا تھا تو عبدالقیوم نیازی کا جواب الٹ ہوتا تھا

سردار عبدالقیوم نیازی کو پارٹی میں میرٹ اور شفافیت پسند نہیں انہیں من پسند لوگ چاہیں جو ان کی جی حضوری کرتے رہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ مودی سے ناراض،چین کبھی نہیں چاہے گا کہ پاکستان بھارت سے جنگ ہارے، بھارتی تجزیہ کار پراوین ساہنی

پارٹی صدر کا ہمیں یہی جواب ہوتا تھا کہ جی آپ نظریاتی لوگ ہیں اگر میرٹ اور یہ شفافیت چاہتے ہیں تو آپ اڈیالہ چلے جائیں۔وہاں جا کر بات کریں۔

قیوم نیازی نے آج تک پارٹی کو آزادکشمیر الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ نہیں کرواسکے ۔ کسی ایک حلقے میں کوئی بڑا پروگرام نہیں کرواسکے ۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفرید ی آزادکشمیر آئے تو وہ عمران خان کا نمائندہ بن کر آئے اس لئے لوگوں کی بڑی تعداد انہیں دیکھنے آئی ۔ مگر انہوں نے کوئی تیار ی نہیں کی ۔

سردار صداقت حیات کا کہنا تھا کہ ضلعی قیادت اور قیوم نیازی کی مخالفت کے باوجود میں نے اور منصور خان نے ملکر پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے مقابلے میں سب سے بڑا  عید ملن پروگرام کرکے دکھایا ۔جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

مزید یہ بھی پڑھیں:پیغام اسلام کانفرنس فقیدالمثال اتحاد امت کی جھلک،ملکر مسائل کا حل نکالیں گے،شہبازشریف

صداقت حیات کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایسے کسی شخص کو نہیں مانتے جو خان کے نام پر لوگوں سے مانگتے پھرتے ہیں ، قیوم نیازی کا منشی کہتا ہے کہ ہمارے پاس پٹرول کے پیسے نہیں ۔

اگر تمہارے پاس پٹرول کے پیسے نہیں تو گھر بیٹھو سیاست کیوں کررہے ہو ۔ ہم کسی ایسے شخص کو اپنا قائد نہیں مانتے جو خان کے نام پر ووٹ تو لے مگر کسی دوسرے کیلئے کام کرے ۔

عبدالقیوم نیازی نے باغ میں پارٹی ایسے لوگوں کے ہاتھوں میں دے رکھی ہے جو مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے سٹیجوں پر بیٹھ کر ان کے حق میں نعرے مارتے ہیں اورعہدے پی ٹی آئی میں رکھے ہوئے ہیں۔

صداقت حیات کا کہنا تھا کہ ہمیں آزاد کشمیر کا پارلیمانی بورڈ منظور نہیں ، ہم صرف اور صرف پارٹی کے مفاد کیلئے چپ ہیں۔ اور اس خاموشی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

Scroll to Top