ٹرمپ مودی سے ناراض،چین کبھی نہیں چاہے گا کہ پاکستان بھارت سے جنگ ہارے، بھارتی تجزیہ کار پراوین ساہنی

بھارتی دفاعی تجزیہ کارپراوین ساہنی کا کہنا ہے کہ بھارت کے مقابلے میں پاکستان اپنی ضروریات اور کمی جلد پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے کیونکہ چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے کیونکہ چین کبھی نہیں چاہے گا کہ پاکستان بھارت سے جنگ ہاریں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیغام اسلام کانفرنس فقیدالمثال اتحاد امت کی جھلک،ملکر مسائل کا حل نکالیں گے،شہبازشریف

بھارتی دفاعی تجزیہ کارپراوین ساہنی کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ذاتی طور پر بھارتی وزیراعظم مودی سے ناراض ہے۔ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہوتی ہے تو اس بار وہ جنگ بندی کی کوشش نہیں کرینگے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:امریکہ ،ایران معاہدہ، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل نیچے آگئی

بھارتی دفاعی تجزیہ کار پرپراوین ساہنی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے تینوں مسلح افواج کی کمان فیلڈمارشل سید عاصم منیر کے ہاتھ میں دے دی ہے۔ اب جنگ کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ وہی کریں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر میں شفاف ،غیر جانبدار الیکشن کیلئے پرعزم ہیں ،چیف الیکشن کمشنر

بھارتی دفاعی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو بھارت کے مقابلے میں پاکستان ایٹمی ہتھیار جلدی تیار کرنے اور استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

جے ایف-17 تھنڈر اور جے-10 سی جیسے طیارے بھارت کیلئے بڑا چیلنج بن چکے ہیں،بھارتی تجزیہ کار پراوین سوہنی کا پاکستان ایئر فورس کی بڑھتی ہوئی فضائی طاقت اورجدید ٹیکنالوجی کا اعتراف