نیویارک (کشمیر ڈیجیٹل)امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کی کوششوں اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے متحرک کردار نے امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم ہونے کے قریب پہنچ گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی ختم ہونے کے قریب پہنچ گئی اور اس حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ۔ دونوں ممالک جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہائیکورٹ آزادکشمیر : صدارتی الیکشن،آئینی ترامیم بارے پٹیشنز سماعت کیلئے مقرر
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ایران کیساتھ جنگ ہو اور امریکہ ایران کیساتھ جنگ نہیں چاہتا ، ممکن ہے کہ جلد امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی پر معاہدہ طے پا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق ایک صفحے پر مشتمل مجوزہ معاہدہ زیر غور ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان جاری تنازع کے خاتمے کی بنیاد بن سکتا ہے۔ اس معاہدے میں کئی اہم نکات شامل کیے گئے ہیں جو خطے میں امن کے قیام کیلئے اہم سمجھے جا رہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:امریکا ایران معاہدے کے قریب؛’ایگزیوس’ نے ممکنہ ایگریمنٹ کی تفصیلات جاری کر دیں
معاہدے کی دیگر اہم شقوں میں ایران کی جانب سے یورینیم افزودگی روکنے اور امریکا کی جانب سے اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کی تجاویز شامل ہیں۔
ماہرین کے مطابق اگر یہ معاہدہ طے پا جاتا ہے تو نہ صرف خطے میں کشیدگی کم ہوگی بلکہ عالمی توانائی مارکیٹ پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔




