گلگت بلتستان پولیس کو اغواء وقتل کے مقدمہ میں مطلوب 2ملزمان چناری سے گرفتار

جہلم ویلی پولیس نے ضلع دیامر گلگت بلتستان پولیس کو اغواء اور قتل میں مطلوب ملزمان گرفتار کر لئے۔

جہلم ویلی پولیس کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ضلع دیامر گلگت بلتستان کے تھانہ تھور کی حدود میں ایک نوجوان لڑکی کو گن پوائنٹ پر اغوا کرنے کے دوران مزاحمت پر لڑکی کی والدہ کو قتل جبکہ چچا کو شدید زخمی کرنےوالے ملزمان تھانہ چناری کی حدود میں چھپے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی پولیس کی کارروائی:چوہڑ چوک سے بھارتی شہری گرفتار، مقدمہ درج

اطلاع پر عطاءالرحمان بھٹی راجپوت ایس پی ضلع جہلم ویلی نے ایس ایچ او تھانہ پولیس چناری کو ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کے احکامات دیئے۔

انسپکٹر ایس ایچ او چناری ممتاز حسین کی زیر قیادت ایڈیشنل ایس ایچ اومحمد پرویز خان ، تفتیشی ہیڈکانسٹیبل انصر رشید ، کانسٹیبلان عبدالوحید ، قاضی مبارک پر مشتمل ٹیم نے پاہل گہانی تنگ کے مقام پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تھانہ پولیس تھور کے قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2اشتہاری ملزمان عزیز اور جلیل ساکن تھور چلاس کوگرفتار کر لیا۔

جہلم ویلی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو متعلقہ تھور پولیس کے حوالہ کردیا گیا ہے۔

ایس پی جہلم ویلی عطاء الرحمن نے ایس ایچ او چناری اورٹیم کو مطلوب اشتہاری ملزمان کی گرفتاری پر شاباش دیتے ہوئے سرٹیفکیٹ اورنقد انعام دینے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں:کمبوڈیا میں پاکستانی کیوں گرفتار ہوئے؟کزنز نے ہی کزنز کو کیوں بیچا؟سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے

جہلم ویلی پولیس اپنی عوام سے اپیل کرتی ہے کہ کسی بھی مشکوک یا جرائم پیشہ فرد/افراد کی علاقہ میں موجودگی کی اطلاع فوری طور پر قریبی تھانہ کو دی جائے تاکہ معاشرہ کو جرائم سے پاک اور محفوظ بنایا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان نے آزادکشمیر کے دور دراز علاقے میں رہائش اس لئے رکھی تھی تاکہ نظر میں نہ آسکیں۔

Scroll to Top