پاکستان کی بہترین سفارتکاری سے ایک بار پھر بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پراجیکٹ فریڈم عارضی روکنے کا اعلان کردیا ہے۔
اپنےسوشل میڈیا اکائونٹ ٹروتھ سوشل پر ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت کو مدنظر رکھتے ہوئے اور پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر امریکا اور ایران نے باہمی طور پر اتفاق کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ رکوانے والی دنیا کی طاقتور شخصیت ہیں،ہسپانوی جریدے کا اعتراف
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ ایک مکمل اور حتمی معاہدے کی طرف کافی پیش رفت ہوئی ہے، جو کہ ایک معاہدے کے امکان کا اشارہ ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ناکہ بندی کے اقدامات برقرار رہیں گے۔
پراجیکٹ فریڈم ایک فوجی آپریشن ہے جس کا مقصد آبنائے ہرمز کے ذریعے جہازوں کی آمدورفت کو یقینی بنانا ہے، جو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی سے منسلک ایک اہم فلیش پوائنٹ ہے۔
ٹرمپ نے اس اقدام کو ایک مختصر مدت کی معطلی کے طور پر بیان کیا جس کا مقصد یہ طے کرنا تھا کہ آیا کوئی معاہدہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے یہ عندیہ بھی دیا کہ مذاکرات کی پیشرفت کے لحاظ سے پالیسی تبدیل ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ہرمز میں کسی بھی قسم کی مداخلت جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور کی جائیگی،ایران
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے پراجیکٹ فریڈم کے اعلان پر کشیدگی بڑھ گئی تھی اور ایران کی جانب سے امریکی جہاز کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ امریکا نے دعویٰ کیا تھا کہ 2امریکی بحری جہازوں نے آبنائے ہرمز کراس کیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز میں امریکی آپریشن کے دوران 5افراد شہید ہوئے ہیں جوکہ سول ہیں، کشیدگی بڑھنے پر دو روز یو اے ای پر میزائل حملے کئے گئے ہیں جبکہ ایران نے حملوں کی تردید کی ہے۔




