معروف ٹرانسپورٹر ظہور خان قتل کیس،سپریم کورٹ نے مجرم کی اپیل خارج کردی

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) آزاد کشمیر کے مشہور ومعروف تاجر ٹرانسپورٹرظہور خان کے مقدمہ قتل میں عدالت العظمیٰ آزاد جموں وکشمیر نے مجرم محمد عارف ولد محمد منصف ساکنہ طار ق آباد مظفرآباد کی اپیل خارج کرتے ہوئے مجرم کو دی گئی سزائے موت بحال رکھی۔

مجرم نے سال 2013میں ٹرانسپورٹر ظہور خان کے گھر ڈئریسنگ روم میں فائرنگ کرتے ہوئے قتل کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:لوکل فنڈز کیس: سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف حکمِ امتناعی کی استدعا مسترد کر دی

متوفی ظہور خان مظفرآبا د کے شہر کے مشہور تاجر وٹرانسپورٹر کشمیر آٹوز کے مالک عبدالقیوم خان کے حقیقی بھائی تھے،مجرم نے نہایت سفاکی کا مظاہر کرتے ہوئے ایک بے گناہ اور نہتے شخص کو اس کے گھر میں داخل ہو کر نا حق قتل کر دیا تھا۔

مقتول کے تین نابالغ بچے اور بیوہ کے علاوہ ضعیف العمر والد موجود ہیں جنہوں نے عدالت العظمیٰ آزاد جموں وکشمیر کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس فیصلہ کو انصا ف کی فتح قرار دیا۔سپریم کورٹ کے اس تاریخی فیصلہ سے مجرم اپنے انجام تک پہنچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، گریڈ 1 تا 15 کی بھرتیوں پر عائد پابندی ختم

مقتول کے ورثاء نے کورٹ کے فیصلہ اطمینان کا اظہار کیا ہے۔مقتول کے ورثاء کی جانب سے سابق ایڈووکیٹ جنرل راجہ گل مجید خان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے عدالت معاونت کی جبکہ مجرم کی جانب سے راجہ امجد علی خان نے مقدمہ کی پیروی کی۔

Scroll to Top