مظفرآباد:ناظم اعلی جنگلات آزادکشمیر ملک اسد محمودپر قاتلانہ حملہ کیخلاف محکمہ جنگلات کے ملازمین سراپااحتجاج بن گئے اور انتظامیہ کو ملزم کیخلاف کارروائی کیلئے وارننگ دیدی ہے۔
مظفرآباد محکمہ جنگلات آزاد کشمیر کے ناظم اعلیٰ کو مبینہ دھمکیاں دینے کے واقعے پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس متحرک ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں:پونچھ اور وادی نیلم کے جنگلات میں پایا جانے والا کومن ککو سردیوں میں کہاں چلا جاتا ہے؟
وقار شیخ نامی شخص کے خلاف ایس ایس پی مظفرآباد کو درخواست دے دی گئی، جس میں ہراسانی اور سنگین نتائج کی دھمکیوں کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
پولیس نے ابتدائی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق ریاستی اداروں کو دھمکانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور شواہد کی بنیاد پر جلد مقدمہ درج ہونے کا امکان ہے۔
ناظم اعلی جنگلات پر حملہ کیخلاف مرکزی دفتر جنگلات کے تمام دفاتر کے علاوہ ضلع نیلم میں دفتر نیلم سرکل سمیت دیگر ڈویژ ن ہا میں دفتری و فیلڈ سٹاف کا تالابند شدید احتجاج کیا ہے اورآج منگل تک معملات یکسو نہ ہونے کی صورت میں نیلم محکمہ جنگلات کے تینوں ڈویژنز کے ملازمین نے شاہراہ نیلم بند کرکے بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان کردیا۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ ملک اسد محمود جیسے مخلص افسر پر بزدلانہ حملہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ یہ حملہ صرف ایک فرد پر نہیں بلکہ ریاست کے انتظامی ڈھانچے پر حملہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:محکمہ جنگلات کے ملازمین افسرشاہی کیخلاف میدان میں آگئے، بڑا اعلان
جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے دن رات کام کرنے والے افسران کو ڈرا دھمکا کر یا تشدد کے ذریعے ان کے فرائض سے باز نہیں رکھا جا سکتا۔
ہم حکومتِ آزاد کشمیر اور انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس حملے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر نشانِ عبرت بنایا جائے۔اس وقت پورے آزادکشمیر میں محکمہ جنگلات کے آفیسران اور ملازمین سراپا احتجاج ہیں ۔




